جمعرات, فروری 5, 2026
  • Login
  • Register
جنتری
  • نجوم
  • تقویم سیارگان
  • دست شناسی
  • دماغی علوم
  • متبادل شفا یابی
  • نگینے اور ان کے خواص
  • بلاگ
No Result
View All Result
  • نجوم
  • تقویم سیارگان
  • دست شناسی
  • دماغی علوم
  • متبادل شفا یابی
  • نگینے اور ان کے خواص
  • بلاگ
No Result
View All Result
جنتری
No Result
View All Result
Home بلاگ
US Election 2024

امریکی صدارتی الیکشن اور علم نجوم

خالد جمالی by خالد جمالی
اکتوبر 8, 2024
in بلاگ
0
0
SHARES
6
VIEWS
Share on FacebookShare on Twitter

منگل 5 نومبر 2024 کو امریکا میں صدارتی الیکشن ہونے جا رہے ہیں۔ ان انتخابات میں دو اہم مدِمقابل، ڈونلڈ ٹرمپ اور کملا ہیرس ہیں۔ تازہ ترین الیکشن پولز اور پرائمریز میں ڈیموکریٹک پارٹی کی کملا ہیرس کو کچھ برتری حاصل ہے۔ تاہم ریپبلکن پارٹی کے ٹرمپ کی عوامی مقبولیت بھی کچھ کم نہیں۔

آج میں علم نجوم کی مدد سے کملا ہیرس اور ڈونلڈ ٹرمپ کے درمیان ہونے والے صدارتی مقابلے پر اپنی علمی رائے دینا چاہتا ہوں۔ اس تحریر اور تجزیے کی بنیاد، جوتش کی ایک اہم تکنیک "سروتوبھدر چکر” Sarvato Bhadra Chakra ہے۔ پہلے اس بارے میں چند بنیادی باتیں پیشِ خدمت ہیں۔

"سروتو بھدر چکر” دراصل نچھتر گوچر Transit کی ایک قسم ہے۔ جہاں گردش کرتے سیارگان کو مختلف پیدائشی حوالوں اور نچھتر کے پس منظر میں دیکھا جاتا ہے۔

اس چکر میں پانچ پیدائشی حوالے یا عوامل شامل ہوتے ہیں۔ جن کے نام یہ ہیں: قمری نچھتر۔ قمری برج۔ تتھی یعنی قمری یوم۔ نام کا پہلا حرف۔ اور نام کے پہلے حرف سے منسلک ‘واؤل’۔

اس تکنیک میں مشتری اور زہرہ کو سعد سیارگان؛ جبکہ زحل، مریخ، راہو اور کیتو کو نحس سیارگان تصور کیا جاتا ہے۔ جبکہ شمس، قمر اور عطارد، اپنے گوچر مقام کے مطابق سعد یا نحس ہوسکتے ہیں۔

سروتو بھدر چکر میں کل 81 خانے ہوتے ہیں۔ جن میں اٹھائیس نچھتر، بارہ بروج، تتھی کے پانچ گروپس، بیس حروف اور سولہ ‘واؤل’ کے خانے شامل ہیں۔

اس تکنیک میں بنیادی طور پر سیارگان کی نظرات اور "ویدھ” یعنی خصوصی نچھتر نظرات کو زیرِغور لایا جاتا ہے۔ اس کے علاوہ چند ذیلی سیارگان "اُپ گرہ” بھی شامل کیے جاتے ہیں۔

٭ ٭ ٭

امیدوار کا نام: Donald Trump ڈونلڈ ٹرمپ

تاریخ پیدائش: 14 جون 1946

وقتِ پیدائش: صبح 10 بجکر 54 منٹ

مقام پیدائش: کوئنس کاؤنٹی، ریاست نیویارک، امریکا

٭ ٭ ٭

ڈونلڈ ٹرمپ کے "سروتو بھدر چکر” میں شامل پانچ عوامل:

پیدائشی قمری برج: عقرب

قمری نچھتر: جیشٹھا پد 4

تتھی: پورنا (پورن ماسی) 15

پیدائش کا دن: جمعہ

نام کا پہلا حرف: ڈ D

نام کے پہلے حرف سے منسلک واؤل: او O

٭ ٭ ٭

اِن پانچ عوامل پر ہم انتخابات کے دن یعنی 5 نومبر 2024 کا گوچر Transit لاگو کریں گے۔ اور پھر سیارگان کی قوت و ضعف کا جائزہ لیں گے۔ سیارگان کی قوت و ضعف کی تفصیلات کو یہاں بیان کرنا مشکل ہے۔ سہولت کے خاطر قوت و ضعف کے نتائج کا ریڈی-میڈ ٹیبل (بنی بنائی جدول) کچھ یوں ہے۔

قوتِ سیارگان

Planets Nakshatra- Pada (transit) Dignity Sign Aspect Pada on Scorpio Moon Net Aspect on Scorpio
Ascendant Ashlesha -2 — Nil —
Sun (Malefic) Visakha -1 Debilitation sign 100% Malefic  No aspect —
Moon (Malefic) Moola -4  Neutral 75% Malefic  No aspect —
Mars (Malefic) Pushiya -1 Debilitation 100% Malefic  5th aspect 2 pada -2.00
Mercury (Benefic) Anuradha -3 Neutral 50% Benefic Moon sign 2 pada +2.00
Jupiter R (Benefic) Mrigsara -1  Enemy 25% Benefic 7th aspect 4 pada +1.00
Venus Jyeshtha -4 Neutral 50 Benefic Moon Sign 2 pada +2.00
Saturn R Satbhisha -4 Mool Trikona 100% Malefic 10th aspect 4 pada -4.00
Rahu Utrabhadrapad -3 Neutral 75% Malefic 9th aspect 2 pada -1.50
Ketu Hasta -1 Neutral 75% Malefic 3rd aspect 1 pada -.70

Total -3.25

سروتو بھدر چکر کے تجزیے سے پہلے میں چند معاون نکات بیان کرنا چاہوں گا۔ اس طرح آپ اسے آسانی سے پڑھ سکتے ہیں۔

  1. سروتوبھدر چکر میں نچھتروں کے خانہ میں لکھے نیلے رنگ کے سیارگان، جنم کے زائچہ کے وقت کے سیارگان کی پوزیشن کو ظاہر کر رہی ہیں۔
  2. نچھتر میں موجود لال رنگ میں لکھے سیارگان، اس دن کے سیارگان ہیں، یعنی الیکشن کے وقت گوچر کرتے سیارگان ہیں۔
  3. چکر کے اندر پیلے رنگ کے خانے، پانچ بنیادی عوامل (عناصر) کو ظاہر کر رہے ہیں۔
  4. شمس، قمر، راہو اور کیتو جس نچھتر پر ہوتے ہیں وہ وہاں سے سامنے، دائیں اور بائیں جانب ویدھ کرتے ہیں۔ مثال کے طور پر، اس چکر میں شمس ‘وشاکھا’ نچھتر پر ہے۔ اور شمس کے سامنے سیدھا دھنشٹا نچھتر پر ویدھ جارہا ہے۔ بایاں ویدھ، اکشر T میزان (Libra) برج پر، بھدرا اور نندا تتھی، برج ثور (Taurus)، اکشر A اور کرتِکا نچھتر پر ہے۔ جبکہ دایاں ویدھ، صرف انورادھا نچھتر پر ہے۔ اسی طرح سے قمر، راہو کے ویدھ کو بھی دیکھا جا سکتا ہے۔
  5. باقی کے سیارگان مشتری، منگل، زہرہ اور عطارد کی رفتار تبدیل ہونے کی وجہ سے، انکی ایک سمت نظر لے جاتی ہے۔ رجعت میں موجود سیارگان، اپنے سے دائیں جانب ویدھ کرتے ہیں۔ سست رفتار سیارگان سامنے؛ اور تیز رفتار چلنے والے سیارگان بائیں جانب دیکھتے ہیں۔
  6. جدول میں موجود منگل، اس دن سست رفتاری سے چل رہا تھا، اس لیے وہ اپنے ‘پُشیا’ نچھتر سے سامنے جیشٹھا پر ویدھ کریگا۔ جبکہ زہرہ کی تیز رفتاری کی وجہ سے، وہ دائیں جانب اکشر Y پر، برج قوس پر، واؤل AH پر، برج حوت پر، اکشر CH پر اور اشونی نچھتر پر ویدھ کرے گا۔ چونکہ مشتری، اس دن رجعت میں ہے، اس لیے وہ اپنے سے بائیں جانب اکشر A-L پر، اور ریوتی نچھتر پر ویدھ کرے گا ۔
  7. جدول میں موجود سیارگان اگرچہ قمری برج عقرب پر براہِ راست نظر (ویدھ) نہیں کر رہے۔ ایسی صورت میں ان سیارگان کی ویدھ کو زیادہ مؤثر نہیں مانا جائے گا۔
  8. رجعت میں موجود سعد سیارگان کی ویدھ، تین گناہ بڑھ جاتی ہے۔ جبکہ رجعت میں موجود نحس سیارگان کی ویدھ، دو گنا بڑھ جاتی ہے۔

اب نیچے دیے گئے سروتوبھدر چکر کو ملاحظہ کریں۔

اس سروتوبھدر چکر پر لگنے والی سعد ویدھ کو سبز اور نحس ویدھ کو لال رنگ سے دیکھا جا سکتا ہے۔

ان ویدھ کی تفصیلات لکھنے سے پہلے میں آسانی سے سمجھنے کے لیے سافٹویئر کی مدد سے بنے ہوئے ایک جدول کو پیش کر رہا ہوں جس کے ذریعے آپ پانچ عناصر پر لگنے والی ویدھ کو آسانی سے سمجھ سکتے ہیں۔

آپ اس جدول (ٹیبل) کو دیکھ کر بآسانی ویدھ کو سمجھ سکتے ہیں۔

  1. اوپر دیے جدول کے مطابق، جنم تتھی پر کوئی بھی ویدھ نہیں ہے۔
  2. جنم نچھتر جیشٹھا پر منگل کی ویدھ ہے۔ نہ صرف نچھتر بلکہ منگل کی ویدھ جنم نچھتر کی نوانش پر بھی ہوگی۔
  3. جنم راشی برج عقرب میں کوئی سیارہ ویدھ نہیں کر رہا۔
  4. نام کے اکشر D پر قمر کی ویدھ ہے۔ لیکن جیسے اوپر بیان کر چکا ہوں کے بنا نظر کے سیارگان کی ویدھ اثرانداز نہیں ہوتی، اور اس زائچہ میں قمر کی برج عقرب پر کوئی نظر نہ ہونے کی وجہ سے اس ویدھ کا اثر نہیں ہوگا۔
  5. نام اکشر "ڈ” کے واؤل O والے خانہ پر کسی سیارہ کا ویدھ نہیں ہے۔
  6. سروتوبھدر کی پہلے دی گئی جدول میں دیکھا جائے، تو صرف منگل کی ویدھ لگ رہی ہے۔ منگل 2.00- کی قوت سے نحس ویدھ کر رہا ہے۔ اور کوئی بھی سعد ویدھ نہیں۔ قمر نچھتر پر منگل ویدھ کسی حملے یا حملے کے ڈر کو ظاہر کرتا ہے، الیکشن سے پہلے اب تک ٹرمپ کے اوپر دو حملے ہو چکے ہیں۔ یہ ویدھ الیکشن سے پہلے ایک اور تیسرے حملے اور اس میں زخمی ہونے کی نشاندھی بھی کر رہی ہے، لیکن زہرہ کا قمر نچھتر اور نوانش میں ہونا ہر قسم کی حملے سے محفوظ رہنے کی نشاندھی بھی کر رہا۔ لیکن آخر تک، ایک ڈر اور ناامیدی، ذہن پر سوار رہ سکتی ہے۔
  7. کسی بھی انسان کی نوکری یا کام کاج کو قمر نچھتر سے دسویں کرم نچھتر سے دیکھا جا سکتا ہے۔ اگر اوپر دیے گئے سروتوبھدر میں دیکھا جائے تو جیشٹھا سے دسواں (ابھیجیت کے بغیر) ریوتی نچھتر ہے، اور ریوتی پر مشتری کی سعد ویدھ ہے۔ یہ کامیابی حاصل کرنے کی اہم دلیل ہے۔
  8. جنم نچھتر سے 16واں نچھتر ‘سنگھاتک’ کہلاتا ہے۔ یہ نچھتر تکلیف اور مالی اخراجات اور نقصان کی دلیل ہے۔ الیکشن میں یہ نچھتر بیرونی قوتوں کی مداخلت کو ظاہر کرتی ہے۔ راہو، بیرونی قوتوں کا کارک سیارہ ہے؛ اور کیتو ناسمجھ آنے والے نقصانات سے منسلک ہے۔ یہ ویدھ ظاہر کرتی ہیں کہ بیرونی قوتیں الیکشن میں ڈونلڈ ٹرمپ کے خلاف، خفیہ حربے استعمال کر سکتی ہیں۔ نیز یہ زیادہ اخراجات اور پیسے کے زیاں کا بھی اظہار ہے۔
  9. عطارد کی سیدھی ویدھ "اشلیشا” نچھتر پر ہے۔ٹرمپ کے زائچہ میں یہ خصوصی ‘آدھان’ نچھتر بھی ہے؛ جو عام انسان کے لیے ان کی جنم بھومی اور سیاست دان کے لیے ان کی آبائی اور علاقائی پوزیشن کو ظاہر کرتا ہے۔ عطارد کی ویدھ، اس پوزیشن میں بہتری اور بالاخر کامیابی کا فلکی اشارہ ہے۔
  10. عطارد قمر نچھتر سے اٹھائیسویں نچھتر میں آتا ہے۔ اس نچھر کو "ابھیشیک” یا "راجا” نچھتر کہا جاتا ہے۔ اس نچھتر کو عام آدمی کی زندگی میں عموماً زیر غور نہیں لایا جاتا۔ لیکن سیاسی، سماجی، حکومتی اور انتخابی معاملات سے منسلک معروف لوگوں کے لیے خصوصی نچھتر "ابھیشیک” کی بہت اہمیت ہے۔ اس نچھتر پر بیٹھے سعد سیارے تخت و تاج کو ظاہر کرتے ہیں؛ جبکہ نحس سیارگان کا کردار، اقتدار سے معزولی، قیدوبند اور اختیارات چِھن جانے کا اشارہ ہے۔ یہاں پہلے جدول جس میں سیارگان کی قوت کو بیان کیا گیا ہے اس کے مطابق عطارد سعد قوت میں +2.00 کے ساتھ ہے۔ ٹرمپ کے لیے یہ انتخابی کامیابی کا عندیہ ہے۔

لیکن الیکشن کے لیے صرف ٹرمپ کا زائچہ ہی کافی نہیں ہے۔ یہاں مقابل امیدوار کے زائچہ اور سیارگان کی قوت دیکھنا ناگزیر ہے۔ ٹرمپ کے مقابل ریپبلکن امیدوار کملا ہیرس ہیں۔ اب ہم سروتوبھدر کے ذریعے ان کے زائچہ کو سمجھنے کی کوشش کریںگے۔

٭ ٭ ٭

امیدوار کا نام: Kamala Harris کملا ہیرس

تاریخ پیدائش: 20 اکتوبر 1964

وقت پیدائش: رات 9 بجکر 28 منٹ

مقام پیدائش: آکلینڈ، ریاست کیلیفورنیا، امریکا

٭ ٭ ٭

کملا ہیرس کے "سروتو بھدر چکر” میں شامل پانچ عوامل:

پیدائش کا دن: منگل

پیدائشی قمری برج: حمل

قمری نچھتر: اشونی پد 2

تتھی: پورنا (پورن ماسی) 15

نام کا پہلا حرف: کاف (ک) K

نام کے پہلے حرف سے منسلک واؤل: A

٭ ٭ ٭

قوت سیارگان

Planet Nakshtara pada Dignity Sign Aspect on Aries Sign Net aspect
Ascendent Mrighsara ketu-Sun in Aries Navamsha
Sun (Malefic) Vishakha -1 Debilitation sign 100% Malefic 7th aspect & Nav = 4 pada -4:00
Moon (Malefic) Purvashada -1  Neutral 75% Malefic 5th = 2 pada -1.50
Mars (Malefic) Pushya-1 Debilitation 100% Malefic 10th aspect = 1 pada -1.00
Mercury (Benefic) Anuradha -3 Neutral 50% Benefic Nil
Jupiter R (Benefic) Mrighsara -1  Enemy 25% Benefic Nil
Venus (Benefic) Jyeshta -4 Neutral 50 Benefic Nil
Saturn R (Malefic) Satbhisha-4 Mool Trikona 100% Malefic 3rd own aspect = 4 pada -4.00
Rahu (Malefic) Utrabhadrapad -3 Neutral 75% Malefic Nil
Ketu (Malefic) Hasta -1 Neutral 75% Malefic Aries nav = 4 pada -3.00               Total -13.50

اگر ہم کملا ہیرس کے اس جدول کو دیکھیں، تو کہیں بھی سعد سیارگان کی قوی نظرات نہیں ہیں۔ اس کے برعکس، نحس سیارگان کی نظرات موجود ہیں۔ اور دونوں امیدواروں کے سیارگارن کی قوت و ضعف کے نمبروں کا جائزہ لیں تو ٹرمپ کے زائچہ میں 3.25- کی منفی قوت بن رہی تھی؛ جبکہ کملا ہیرس کے زائچہ میں 13.50- کی منفی قوت ظاہر ہوتی ہے۔ قاعدہ کی رو سے یہ کملا ہیرس کی بُری طرح کی شکست کا اشارہ ہے۔ لیکن ان نظرات اور ویدھ کی نتائج کو سروتوبھدر چکر سے دیکھنے کی بھی کوشش کریں گے، تاکہ نتائج کا درست ادارک ہوسکے۔

نیچے دیا گیا سروتوبھدر چکر چارٹ کملا ہیرس کا ہے۔ اس کے تجزیے کے بنیادی قواعد کا پہلے ذکر ہوچکا ہے۔

ہم اس چارٹ کی مدد سے مختلف ویدھ کے نتائج کو سمجھنے کی کوشش کریںگے۔ ساتھ نیچے پانچ عناصر پر سافٹ ویئر کی مدد سے بنی ویدھ اور نتائج کچھ یوں ہیں۔

  1. جنم تتھی کے خانہ پر شمس نحس اور چار پد کے ساتھ باقوت ویدھ ہے۔ سروتوبھدر میں شمس کی بائیں ویدھ جنم دن منگل پر بھی پڑ رہی ہے۔ اس طرح شمس، دو عوامل پر اپنے نحس اثرات ڈال رہا ہے۔ تتھی پر شمس کی ویدھ پریشانی، الجھن، اپنے اتحادیوں کے بیچ غلط فہمی کو ظاہر کرتی ہے۔ الیکشن اور سیاست کے معاملات میں شمس کی تتھی پر ویدھ، طاقتور حلقوں کی جانب سے مخالفت اور اچانک سے جیتی بازی، ہار جانے کے خدشات لاتا ہے۔ یہی بات شمس کی ویدھ سے یوں ظاہر ہوتی ہے کہ کملا ہیرس کو ٹرمپ پر تاحال میڈیا سپورٹ اور کچھ برتری حاصل ہے۔
  2. جنم نچھتر پر زہرہ کی سعد ویدھ ہے۔ لیکن پہلے دیئے جدول کے مطابق زہرہ کی قمر برج کے ساتھ کوئی نظر نہیں ہے۔ جس وجہ سے زہرہ کی ویدھ مؤثر ثابت نہیں ہوگی۔
  3. جنم برج پر کوئی بھی سعد یا نحس ویدھ نہیں ہے۔ لیکن پہلے جدول میں دیکھا جائے تو سبھی نحس سیارگان کی نظر ہے۔ سروتوبھدر کے قاعدہ کے مطابق سب سیارگان کی نحس نظر ہونا اور کسی سعد نظر کا ہونا موت کی علامت ہے۔ لیکن یہاں "سیاسی موت” بھی کہا جا سکتا ہے۔ ہارنے کے بعد ممکن ہے کملا ہیرس عملی سیاست سے کناراکش ہو جائیں گی ۔
  4. جنم کے نام والے خانہ پر کوئی ویدھ نہیں۔
  5. نام کے واؤل والے خانہ پر کوئی ویدھ نہیں۔
  6. سروتوبھدر کے قاعدہ کے مطابق اگر جنم کے پانچ عناصر میں سے کسی پر سعد یا نحس ویدھ نہ ہو تو پھر قمری برج پر نظرات؛ قمری نچھتر، نام اکشر، تتھی اور واؤل پر اثرانداز ہوتی ہے۔
  7. مشتری کی ویدھ جنم سے اٹھائیسویں نچھتر ‘ابھیشیک’ پر ہے (ٹرمپ کے زائچہ سے نچھتر کی تفصیل دی گئی ہے)۔ یہ ایک سعد علامت ضرور ہے۔ لیکن سیارگان کی نظرات و قوت کے جدول میں دیکھا جائے تو مشتری کی کوئی بھی نظر، قمری برج پر نہیں۔ جس وجہ سے مشتری کی ویدھ غیر مؤثر ہو جائیگی۔
  8. منگل کی ویدھ جنم نچھتر سے اٹھارویں نچھتر ‘سامودائک’ پر پڑ رہی ہے۔ جدول کے حساب سے منگل بہت ہی زیادہ باقوت ہے۔ کسی سیاسی شخصیت کے لیے ‘سامودائک’ نچھتر، اس کے سماجی اور عوامی سپورٹ اور مقامی حالات کو ظاہر کرتا ہے۔ منگل کا سامودائک پر ویدھ، عوامی و سماجی مخالفت اور مشکل حالات کو ظاہر کرتا ہے۔
  9. کیتو کا ‘دیش’ نچھتر پر ویدھ کرنا، اور راہو کا ‘دیش’ نچھتر پر گوچر کرنا؛ مشکلات، نقصانات یا ناکامی کے اندیشے کو ظاہر کرتا ہے۔
  10. شمس ‘سنگھاتک’ نچھتر پر بیٹھا ہے جو مشکلات اور مالی نقصانات کی طرف اشارہ کرتا ہے۔ اگر کملا ہیرس الیکشن ہار جاتی ہیں تو ان کے لیے مشکلات بڑھ جائیں گی۔

٭ ٭ ٭

دونوں صدارتی امیدواروں کے سروتو بھدر چکروں کے موازنے کے بعد یہ محسوس ہوتا ہے کہ ڈونلڈ ٹرمپ کے الیکشن جیتنے کے امکانات بہت زیادہ ہیں۔ سروتوبھدر میں سیارگان کی قوت سے یہ نتیجہ بخوبی اخذ کیا جا سکتا ہے۔ یہ ٹرمپ کی جیت کو صاف ظاہر کر رہی ہے۔

یہ سروتوبھدر پر میری ابتدائی کاوش ہے۔ امید ہے قارئین کو پسند آئے گی۔ تجاویز اور سوالات کے لیے آپ مجھ سے رابطہ کر سکتے ہیں۔

شکریہ

خالد جمالی

ShareTweet
Previous Post

زائچہ میں پہلا گھرکا تجزیہ

Next Post

مشاهدة جوستين تيمبرليك ‘صرخة لي نهر’ تعال إلى الحياة في الرقص مليء بالجمال

خالد جمالی

خالد جمالی

A Nadi , Vedic Astrologer & Palmist, Expert in Cricket matches Predictions

Next Post

مشاهدة جوستين تيمبرليك 'صرخة لي نهر' تعال إلى الحياة في الرقص مليء بالجمال

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

  • Trending
  • Comments
  • Latest
what-is-horoscope-or-chart

زائچہ کیا ہوتا ہے؟

جنوری 6, 2021
نجومِ رجوع اور وقتی زائچہ

نجومِ رجوع اور وقتی زائچہ

ستمبر 24, 2024
آسٹرولوجی اور پتھر کے صنم

آسٹرولوجی اور پتھر کے صنم

ستمبر 24, 2024
birth-time-rectification

تصحیح وقتِ پیدائش – برتھ ٹائم ریکٹی فیکیشن

نومبر 8, 2020
آسٹرولوجی اور پتھر کے صنم

آسٹرولوجی اور پتھر کے صنم

4
mundane-astrology-in-pakistan

منڈین آسٹرولوجی اور اس کی مشکلات

3
what astrology is not

نجوم کیا نہیں ہے؟

2
what-is-horoscope-or-chart

زائچہ کیا ہوتا ہے؟

2

الأمم العربية تقول إن لديها استجابة قطر للمطالب

اپریل 23, 2025

تلبية المرأة الذي يجعل المستهلكين المقاطعة كبيرة مرة أخرى

اپریل 22, 2025

يقوم تويتر بتعديل الفيديو مرة أخرى، مع إضافة مشاهدات لبعض المستخدمين

اپریل 21, 2025

تقدم الهند واي فاي مجاني إلى أكثر من 1000 قرية هذا العام

اپریل 15, 2025

أخبار حديثة

الأمم العربية تقول إن لديها استجابة قطر للمطالب

اپریل 23, 2025

تلبية المرأة الذي يجعل المستهلكين المقاطعة كبيرة مرة أخرى

اپریل 22, 2025
جنتری

نأتي لكم أفضل المواضيع و]ورد قسط التي مثالية للأخبار، مجلة، بلوق الشخصية، الخ تحقق صفحتنا المقصودة للحصول على التفاصيل.

الاقسام

  • أبدء
  • اعمال
  • التطبيقات
  • الصحة
  • العالمية
  • بلاگ
  • تقویم سیارگان
  • رياضات
  • سياسة
  • طعام
  • علم
  • فيلم
  • متبادل شفا یابی
  • متحرك
  • موسيقى
  • موضه
  • نجومیات
  • واقعات

الكلمات

History Weight loss with reiki healing Zodiac ، چاند گرہن آسٹرولوجی اتصال انصراف المتميز الولايات المتحدة الامريكانية اپائے برتھ ٹائم ریکٹی فیکیشن تصحیح وقت پیدائش تغير المناخ حل المسائل زائچہ زحل سوال سورج گرھن سورج گرہن سیاسی زائچہ شقة الأرض عطارد علم نجوم قصص السوق لونر چارٹ لکی اسٹون ماہانہ قمری زائچہ مبارک پتھر متبادل شفا یابی مستقبل الأخبار مسلسل تلفزيونى منڈین آسٹرولوجی موتو غب قطر مون چارٹ نتائج الانتخابات نجوم رجوع نجوم عالم وادي السيليكون وقتی زائچہ يوم الارض پاکستان چارٹ چاند گرھن کورونا وائرس گرہن ہورواسکوپ
  • Blog
  • Contact US
  • Home
  • write for us
  • الرئيسية
  • الصفحة الرئيسية 2
  • الصفحة الرئيسية 3
  • الصفحة الرئيسية 4
  • الصفحة الرئيسية 5

© 2017 ي الأخبار - قسط وورد الأخبار، مجلة ومدونة وورد الموضوع.

No Result
View All Result
  • Blog
  • Contact US
  • Home
  • write for us
  • الرئيسية
  • الصفحة الرئيسية 2
  • الصفحة الرئيسية 3
  • الصفحة الرئيسية 4
  • الصفحة الرئيسية 5

© 2017 ي الأخبار - قسط وورد الأخبار، مجلة ومدونة وورد الموضوع.

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password? Sign Up

Create New Account!

Fill the forms below to register

All fields are required. Log In

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In