ہفتہ, اکتوبر 24, 2026
  • Login
  • Register
جنتری
  • صفحہ اول
  • نجوم
    • برج
    • زائچے
  • تقویم سیارگان
  • دست شناسی
  • دماغی علوم
  • متبادل شفا یابی
  • عالمی نجوم
  • علم الاعداد
  • تعلیم
  • نگینے اور ان کے خواص
  • واستو شاستر
  • بلاگ
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • نجوم
    • برج
    • زائچے
  • تقویم سیارگان
  • دست شناسی
  • دماغی علوم
  • متبادل شفا یابی
  • عالمی نجوم
  • علم الاعداد
  • تعلیم
  • نگینے اور ان کے خواص
  • واستو شاستر
  • بلاگ
No Result
View All Result
جنتری
No Result
View All Result
Home عالمی نجوم
زحل اور مشتری – سیاروں کا عظیم اجتماع

زحل اور مشتری – سیاروں کا عظیم اجتماع

Muhammad Azhar Saleem by Muhammad Azhar Saleem
ستمبر 6, 2026
in عالمی نجوم
0
0
SHARES
19
VIEWS
Share on FacebookShare on Twitter

علم نجوم کے مطابق جب زائچہ میں جب دو یا دو سے زائد سیارے ایک ساتھ ہو تو اس کو سیاروں کا قرآن کہتے ہیں۔ چند دن پہلے مشتری اور زحل کا قرآن ہوا۔ یہ دونوں سیارے تقریبا ہر بیس سال کے بعد ایک ہی برج میں میں اجتماع (قرآن) کرتے ہیں جس کے اثرات آنے والے کئی سالوں تک رہتے ہیں۔ نجوم میں مشتری توسیع اور بڑھوتری جب کہ زحل حدود، پابندیوں اور رکاوٹوں کی علامت ہے۔ ان دونوں کی مثال ایسی ہی ہے جیسے زندگی اور موت۔ ان کا اجتماع (قرآن) زندگی, اس کے معمولات اور معاملات کو ایک نئی ابتدا کی طرف لے کر جاتا ہے. ان دونوں کا ایسا اجتماع ذاتی زندگی کے ساتھ ساتھ عالمی سیاسی اور معاشرتی معاملات  پر بھی گہرا اثر چھوڑتا ہے۔ مشتری اور زحل کے اس اس اجتماع کو "عظیم اجتماع (قرآن)”  کے نام سے بھی جانا جاتا ہے۔

مشتری اور زحل کے ایسے اجتماع آنے والی بہت ساری دنیاوی تبدیلیوں کی نشاندہی  کرتے ہے جن میں معاشرتی اور معاشی ترقی کے ساتھ ساتھ معاشرے کی اجتماعی سوچ، شعور کی تبدیلی، معاشرے کی اقدار اور تہذیب و تمدن  میں ہونے والی تبدیلیاں بھی شامل ہے۔  اس کے علاوہ اس دور میں میں حکمرانی کرنے کے پرانے طور طریقے کے ختم ہو جاتے ہیں ہیں اور نئے قوانین سامنے آتے ہیں۔ ۔ اس اجتماع سے مختلف تہذیبوں کے اتارچڑھاؤ اور ان کے اسباب بھی اخذ کئے جاتے ہیں۔ یہ سیاسی اور معاشرتی تبدیلی, سلطنتوں کے عروج و زوال, پرانے رہنماؤں کا زوال، نئے رہنماؤں کا عروج بھی ظاہر کرتا ہے ۔

 اس دفع ہونے والا اجتماع و بہت زیادہ معنی خیز تھا کیونکہ اس دفعہ یہ دونوں برج دلو میں میں 0 ڈگری پر نہ صرف صرف افقی طور پر ایک دوسرے کے ساتھ تھے بلکہ کہ عمودی طور پر بھی ایک دوسرے کے متوازی تھے۔ افقی اور عمودی طور پر اس قربت کی وجہ سے رات کے وقت یہ دونوں ایک ساتھ ایک ستارے کی مانند چمکتے ہوئے نظر آ رہے تھے۔ اس اجتماع کی دوسری انفرادیت‏ اس اجتماع کا ہوای عنصر )برج دلو( میں ہونا تھی۔ ہوای عنصر میں ہوا یہ اجتماع ایسے تغیراتی دور کا آغاز ہے جس میں آئندہ 200 سال تک مشتری اور زحل کے تمام اجتماع ہوائی عنصر والے بروج میں ہی ہوا کریں گے۔ یہ دو سو سالہ دور اس وقت تبدیل ہوتا ہے جب مشتری اور زحل  ایک عنصر میں اپنے اجتماع کا دور پورا کر کے دوسرے عنصر میں اپنے دور کا آغاز کرتے ہیں۔ ہوائی عنصر کے اس دور کا آغاز 800 سال کے بعد دوبارہ ہوا ہے۔ اس سے پہلے زمینی عنصر کا دو سو سالہ دور تھا جو کہ 1800 عیسوی میں میں شروع ہوا تھا.

زمینی عنصر کی خصوصیات میں مادیت پرستی، زمینی وسائل کا استعمال، علاقائی بالادستی، صنعتی ترقی، سرمایہ داری نظام اور قوانین کا نفاذ شامل ہے۔ اس دور میں دنیا میں صنعتی انقلاب، سرمایہ داری اور مادیت پرستی کو فروغ ملا۔۔ اس دور کا بنیادی مقصد دنیاوی وسائل کو قابو میں کرنا اور ان کو انفرادی فائدے کے لئے استعمال کرنا کہا جا سکتا ہے۔ اس دور میں بنائے گئے مالی اور معاشی نظام، سیاسی اختیار کو قائم رکھنے اور مضبوط بنانے کے لیے تھے۔ اسی دور میں زمینی وسائل کو قابو کرنے کے لیے مختلف مالک کی علاقائی سرحدوں کا بھی خیال نہیں کیا گیا۔ 2000 عیسوی میں ہونے والا زحل اور مشتری کا اجتماع برج ثور میں تھا، برج ثور روپیہ پیسہ،جسمانی وسائل،کامیابی، کارکردگی اور سیاسی قوتوں کو تحفظ دینے کے عملی اقدامات سے وابستہ ہے۔ اس دور میں طاقتور قوتوں کی طرف سے دنیا میں موجود قدرتی وسائل پر قابو پانے کی کی کوششیں ہوتی رہی۔ یہ دور لالچ اور دنیاوی خواہشات کے پیچھے بھاگنے کے رجحان کو ظاہر کرتا ہے۔  کیونکہ برج ثور کا کا تعلق مالی معاملات سے ہے، اس لیے زحل اور مشتری کا اجتماع 2008 عیسوی میں مالی بحران لا نے کا سبب بنا۔ اس بحران کے بعد ایک نئی ٹیکنالوجی "بلاک چین”سامنے ائی جس کی بنیاد پر ایک نئی کرنسی "بٹ کوائن” وجود میں آئی۔

 اس اجتماع کی عنصر کے حساب سے آنے والی تبدیلی ایک دن میں نہیں ہوتی۔ خاکی عنصر سے ہوائی عنصر میں آنے والی یہ تبدیلی کو مکمل ہونے میں چالیس سال کا عرصہ لگا۔ اس تبدیلی کا آغاز 1980 عیسوی میں اس وقت ہوا جب یہ اجتماع برج میزان میں ہوا۔ 1405 عیسوی کے بعد ہوائی عنصر میں ہونے والا یہ پہلا اجتماع تھا جو کہ ایک طرح سے آگے آنے والے ہوائی عنصر کے دو سو سالہ دور کی تیاری تھی۔ یہ دور عالمی مالیاتی منڈیوں کو کو مرکزی اجارہ داری سے آزاد کر کے عوام تک پہنچانے کا سبب بنا۔ اسی دور میں میں ٹیکنالوجی کے شعبے میں بڑے پیمانے پر ترقی ہوئی، جس کے نتیجے میں کمپیوٹر کی شکل میں ایڈوانس ٹیکنالوجی کا عوامی استعمال شروع ہوا اور آگے چل کر مواصلات اور رابطوں کے لیے نئی ٹیکنالوجی انٹرنیٹ بھی عوام کی رسائی میں آئی۔ یہ تبدیلی جس کا آغاز 1980 عیسوی میں برج میزان سے ہوا تھا تھا دسمبر 2020 عیسوی برج دلو  مکمل ہو گئی ہے اور یہاں سے اب ہوائی عنصر کے دو سو سالہ دور کا کا آغاز ہوا چاہتا ہے۔

 

ہوائی عنصر میں میں ہوا اجتماع ایسے ذہن کی نمائندگی کرتا ہے جو کہ مادیت پرستی اور پیسے کے بجائے اپنی ہمدردانہ اور دانشورانہ سوچ کے ذریعے تبدیلی لانے کا خواہاں ہو۔ اس دور میں علم کے منطقی استعمال سے دنیاوی و روحانی نظریات اور معاملات میں اہم تبدیلی متوقع کی جا سکتی ہے۔ ایسے معاملات توجہ کا مرکز رہیں گے جو براہ راست ہماری زندگی کی فلاح و بہبود کے لئے اہمیت رکھتے ہیں۔ یہ دور ایسی سائنسی ترقی کا دورکہا جا سکتا ہے جس میں سائنس اور نئی ایڈوانس ٹیکنالوجی پر مبنی چیزیں انسانیت کی مدد کرنے میں مددگار ثابت ہو گی۔ اس دور میں میڈیکل سائنس کے شعبے میں ریسرچ کی وجہ سے لاعلاج بیماریوں کی تشخیص اور ان کے علاج میں آسانی متوقع ہے۔ بنیادی صحت کے معاملات میں ٹیکنالوجی کی مدد سے بنائے گئے مصنوعی اعضاء معذور افراد کو معاشرے کا سرگرم رکن بننے میں مدد کر سکتے ہیں۔ 

یہ دور اقتدار اور مالیاتی منڈیوں میں مخصوص اجارہ داری کے خاتمے کا بھی سبب بنے گا۔ یہ دور مالی اور معاشی معاملات میں ایڈوانس بلاک چین ٹیکنالوجی کی مدد سے امور کو ڈیجیٹل طریقے سے انجام دینے کی طرف لے کے جائے گا۔ سائنسی ترقی کے اس دور میں مصنوعی ذہانت، معلومات کی آسان ترسیل، مواصلاتی نظام اور خلائی تسخیر جیسے معاملات بہت اہمیت کے حامل رہیں گے اور ان میں بہت زیادہ پیش رفت ہوگی۔ اس اجتماع میں عنصر کی تبدیلی کے ساتھ ساتھ برج جس میں یہ اجتماع ہو رہا ہے بھی بہت اہم ہے۔ یہ اجتماع برج دلو کی 0 ڈگری پر ہوا ہے اس لیے یہ ایک نئی ابتداء کو ظاہر کرتا ہے۔ برج دلو کو معاشرتی تبدیلی، انسانیت، انصاف، جدت اور رحم دلی کی علامت سمجھا جاتا ہے۔ اس کی ایک علامت مشکیزہ بردار ہے اس لیے اس کو نئی سوچ اور نظام کی پرورش کرنے والا بھی سمجھا جاتا ہے۔ اس بنیاد پر یہ کہا جاسکتا ہے کہ یہ اجتماع پرانے مادیت پرست نظریات پر مبنی نظام کو نئے انسانیت پر مبنی نظام کے ساتھ تبدیل کر سکتا ہے اور مساوات پر مبنی سیاسی، مالی اور معاشرتی اصطلاحات کا نیا دور سامنے آ سکتا ہے۔

جیسے جیسے برج دلو میں اجتماع کا یہ دور آگے بڑھتا جائے گا امید کی جاتی ہے کہ انٹرنیٹ بھی ایک تبدیلی کے دور سے گزرے گا۔ معاشرے میں میل جول پر لگائی گئی پابندیاں آن لائن سرگرمیوں میں میں اضافے کا سبب بنیں گی اور پیشہ ورانہ مقاصد کے لئے آن لائن ٹیکنالوجی کا استعمال بڑھ جائے گا۔  ہم پہلے ہی ایک ایسے دور سے گزر رہے ہیں جس میں معلومات کا سیلاب آیا ہوا ہے۔ زحل کا برج دلو میں آنا تمام غلط معلومات کم کرنے اور ان کے اوپر چیک اینڈ بیلنس رکھنے کا سسٹم لے کر آئے گا جبکہ دوسری طرف مشتری کا برج دلو میں ہونا علم اور معلومات کو پھیلانے کے لیے لیے کلیدی کردار ادا کرے گا۔ جس سے عوام میں تعلیم اور شعور کو بڑھانے موقع ملے گا۔ اس دور میں سائنسی طریقوں سے ذاتی اور ذہنی صحت پر کام ہو گا اور روایتی نظریات اور تصورات نعت بغیر سائنسی ثبوت کے کے آسانی سے قبول نہیں ہوں گے۔

چونکہ یہ دور برج دلو سے ‏آغاز کر رہا ہے، اس لیے ان تمام بیان کی گئی وجوہات کی بنا پر بہت سے لوگوں کا ماننا ہے ہے کہ ہم برج دلو(Age of Aquarius) کے کائناتی دور میں داخل ہو رہے ہیں. بروج کے کائناتی دور کیا ہیں اور وہ کیسے کام کرتے ہیں ہیں اپنے آپ میں ایک بہت ہی دلچسپ موضوع ہے۔اس موضوع پر ایک مفصل مضمون جلد ہی تحریر کیا جائے گا۔

Tags: برج دلوزحلعلم نجوممشتریہوای عنصر
ShareTweet
Previous Post

جیمنی جیوتش کا تعارف

Next Post

پاکستان میں بجلی کی کی اچانک بندش اورعلم نجوم

Muhammad Azhar Saleem

Muhammad Azhar Saleem

Next Post
2021-01-09T201515Z_1518155863_RC2K4L9DQMNK_RTRMADP_3_PAKISTAN-BLACKOUT-bd7916cb

پاکستان میں بجلی کی کی اچانک بندش اورعلم نجوم

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

  • Trending
  • Comments
  • Latest
what-is-horoscope-or-chart

زائچہ کیا ہوتا ہے؟

ستمبر 6, 2026
نجومِ رجوع اور وقتی زائچہ

نجومِ رجوع اور وقتی زائچہ

ستمبر 6, 2026
birth-time-rectification

تصحیح وقتِ پیدائش – برتھ ٹائم ریکٹی فیکیشن

ستمبر 6, 2026
آسٹرولوجی اور پتھر کے صنم

آسٹرولوجی اور پتھر کے صنم

ستمبر 6, 2026
what-is-horoscope-or-chart

زائچہ کیا ہوتا ہے؟

4
آسٹرولوجی اور پتھر کے صنم

آسٹرولوجی اور پتھر کے صنم

4
mundane-astrology-in-pakistan

منڈین آسٹرولوجی اور اس کی مشکلات

3
what astrology is not

نجوم کیا نہیں ہے؟

2
لال کتاب اور اس سے منسوب غلط فہمیاں

لال کتاب اور اس سے منسوب غلط فہمیاں

اکتوبر 22, 2026
کامیابی اور زائچہ کا تعلق

بڑھتی ہوئی کشیدگی اور بلڈ مون: عالمی سیاست پر ایک نجومی تناظر

ستمبر 6, 2026
US Election 2024

امریکی صدارتی الیکشن اور علم نجوم

ستمبر 6, 2026
زائچہ میں پہلا گھرکا تجزیہ

زائچہ میں پہلا گھرکا تجزیہ

ستمبر 6, 2026

أخبار حديثة

لال کتاب اور اس سے منسوب غلط فہمیاں

لال کتاب اور اس سے منسوب غلط فہمیاں

اکتوبر 22, 2026
کامیابی اور زائچہ کا تعلق

بڑھتی ہوئی کشیدگی اور بلڈ مون: عالمی سیاست پر ایک نجومی تناظر

ستمبر 6, 2026
جنتری

جنتری اردو زبان میں پہلی آن لائن تقویم ہے جو علم نجوم، تقویم سیارگان، دست شناسی، نگینے اور ان کے خواص کے بارے میں معلومات فراہم کرتی ہے۔

زمرے

  • برج
  • تعلیم
  • دماغی علوم
  • زائچے
  • عالمی نجوم
  • متبادل شفا یابی
  • نجومیات
  • نگینے اور ان کے خواص

ٹیگز

Astrology Fallacies History Lal Kitab Remedies Zodiac ، چاند گرہن آسٹرولوجی اتصال انصراف المتميز انٹرنیٹ اپائے برتھ ٹائم ریکٹی فیکیشن برج دلو تصحیح وقت پیدائش حل المسائل زائچہ زحل سوال سورج گرھن سورج گرہن سیاسی زائچہ عطارد علم نجوم لونر چارٹ لکی اسٹون ماہانہ قمری زائچہ مبارک پتھر متبادل شفا یابی مریخ مشتری منڈین آسٹرولوجی مون چارٹ نجوم رجوع نجوم عالم وقتی زائچہ ٹیکنالوجی پاکستان چارٹ چاند گرھن کورونا وائرس گرہن ہوای عنصر ہورواسکوپ یورنیس
  • ہمارے بارے میں
  • رابطہ کریں
  • ہمارے لیے لکھیں
  • ہوم

© 2017 جنتری - پہلی اردو آن لائن تقویم۔

No Result
View All Result
  • Blog
  • Contact US
  • Home
  • الصفحة الرئيسية 2
  • الصفحة الرئيسية 3
  • الصفحة الرئيسية 4
  • الصفحة الرئيسية 5
  • صفحہ اول
  • ہمارے لیے لکھیں

© 2017 جنتری - پہلی اردو آن لائن تقویم۔

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password? Sign Up

Create New Account!

Fill the forms below to register

All fields are required. Log In

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In