پاکستان میں بجلی کی کی اچانک بندش اورعلم نجوم

0
295
2021-01-09T201515Z_1518155863_RC2K4L9DQMNK_RTRMADP_3_PAKISTAN-BLACKOUT-bd7916cb

ہفتہ کی شب پاکستان میں بجلی کی کی اچانک بندش سے پورا پاکستان تاریکی میں ڈوب گیا۔ پاکستان کی تاریخ میں اس نوعیت کی بندش پہلے کبھی دیکھنے میں نہیں آئی۔ علم نجوم سے شناسائی ہونے کی وجہ سے اس واقعے نے مجھے آسمان پر موجود بروج میں ستاروں کی موجودہ پوزیشن کو دیکھنے پر مجبور کیا جس میں مریخ کی زحل کے ساتھ تربیع اور زحل کا عطارد کے قرآن(اجتماع) بہت واضح طور پر نظر آ رہا تھا۔ روایتی علم نجو م میں بجلی گھروں، جنریٹرز، اور بجلی سے متعلق معاملات کو مریخ سے دیکھا جاتا ہے، جبکہ زحل رکاوٹ اور پابندیوں سے منسوب ہے ہے اور عطارد ترسیل کے نظام سے منسوب ہے۔

اگر ان سب سب کو مد نظر رکھا جائے آئے تو یہ بہت واضح ہے کہ عطارد اور زحل کا یہ اجتماع اور اس کی مریخ کے ساتھ تربیع کی وجہ سے بجلی کے نظام ترسیل میں رکاوٹ آئی، یہ تمام سیارے ایسی ڈگری پر تھے جہاں پر یہ پاکستان کی آزادی کے زائچے میں موجود مریخ پر اثر انداز ہورہے تھے اس کے نتیجے میں سارے پاکستان میں بجلی کی ترسیل کا نظام متاثر ہوا اور ہم نے دیکھا کہ سارا پاکستان اندھیرے میں ڈوب گیا۔

اگر ہم جدید علم نجوم کے تناظر میں مزید جائزہ لیں علی تو ہم واضح طور پر دیکھ سکتے ہیں ہیں کہ زحل (جس کے منسوبات میں پابندی، رکاوٹ اور خلل شامل ہیں)، اور یورنیس (جس کے منسوبات میں ٹیکنالوجی، بجلی اور انٹرنیٹ شامل ہیں) کی تربیع بننے کے قریب ہے۔ مزید برآں یورینس، پاکستان کی آزادی کے ذائچے میں موجود عطارد (جس کی منسوبات میں سپلائی چین مواصلات اور نقل و حمل شامل ہیں) کے ساتھ بھی تربیع بنا رہا ہے۔ پس ہم یہ کہہ سکتے ہیں کہ علم نجوم کے مطابق نظر آنے والے یہ تمام پہلو اس بات کی نشاندہی کرتے ہیں کہ ترسیل و تقسیم کا ناقص ڈیزائن اور تکنیکی خرابی، بجلی کی اس بندش کی وجہ بنے۔

آنے والے دنوں میں مختلف بروج میں سیاروں کی موجودہ پوزیشن اور پاکستان کی آزادی کے زائچے میں موجود سیاروں کی پوزیشن کے مابین بننے والے نظرات ملکی سیاسی اور معاشی حالات کے لیے بہت اہمیت کے حامل ہیں۔ ان نظرات میں بہت اہمیت کی حامل نظرات مندرجہ ذیل ہیں۔

18 جنوری: مشتری، یورنس کی آپس میں تربیع اور ان کی پاکستان کی آزادی کے زائچہ کے عطارد کے ساتھ تربیع، اور مخالفت۔

20 جنوری: مریخ، یورنس کا آپس میں قرآن اور ان کی پاکستان کی آزادی کے زائچہ کے عطارد کے ساتھ تربیع۔

17 فروری: زحل، یورنس کی آپس میں تربیع اور ان کی پاکستان کی آزادی کے زائچہ کے عطارد کے ساتھ تربیع، اور مخالفت۔

15/14 جون: 17 فروری: زحل، یورنس کی آپس میں تربیع اور ان کی پاکستان کی آزادی کے زائچہ کے زحل،پلوٹو اور زہرہ کے ساتھ تربیع، اور مخالفت۔

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں