ریکی ہیلنگ ۔۔ ایک تعارف

0
1142
reiki-an-introduction

 

ریکی، جاپانی زبان کے دو الفاظ رے اور کی کا مجموعہ ہے، جس کا مطلب عالمگیر حیاتیاتی توانائی ہے۔ اس کی بنیاد وہی توانائی ہے جو قدیم راہب بیمار افراد پر استعمال کرتے تھے اور یہ اس دور میں صرف ان تک ہی محدود تھی۔ ریکی ہیلنگ کے بانی ڈاکٹر مکاؤ یسوئی نے ایک سخت تپسیا کے بعد اس قوت کو دریافت کیا۔ اور عام افراد کے استعمال کے لیے اسے انتہائی آسان بنایا۔ ریکی ایک متبادل طریقہ علاج ہے اس میں استعمال ہونے والی عالمگیری توانائی وہی قوت ہے جو قدرتی طور پر کائنات میں ہر طرف پھیلی ہوئی ہے۔ اسی قوت میں کمی بیشی جسم میں مختلف بیماریوں اور بگاڑ کا سبب بنتی ہے۔

طریقہ کار کے اعتبار سے، ریکی مریض کے جسم پر ہاتھ رکھ کے دی جاتی ہے۔ ریکی ہیلر مریض کو اپنی انرجی نہیں دیتا بلکہ ایک چینل یا گذرگاہ کا کردار ادا کرتے ہوئے اپنے ہاتھوں کے ذریعے ریکی توانائی کو متاثرہ شخص کے جسم میں منتقل کرتا ہے۔ یہ انرجی متاثرہ شخص کے جسم میں سفر کرتے ہوئے ہر اس جگہ پہنچتی ہے جہاں اِس کی ضرورت ہو اور منفی انرجی کے اثرات کو دور کر کے انسان کی حیاتیاتی قوت کو معمول پر لے آتی ہے۔ جس کے نتیجے میں انسانی جسم، روح اور دماغ مسرت اور سکون کی حالت میں آ جاتے ہیں۔

ریکی ہیلنگ کئی سطح کے انسانی مسائل میں کام کرتی ہے، جن میں روحانی، جذباتی، جسمانی اور نفسیاتی مسائل شامل ہیں۔ یہ ایک مکمل فطری طریقہ علاج ہے، جس میں توانائی اس سطح پر پہنچتی ہے جہاں اس کی ضرورت ہو۔

ریکی ہیلنگ کا تعلق کسی مخصوص مذہب کے روحانی نظریات سے نہیں ہے۔ یہ نا تو نفسیاتی علاج ہے، نا اس میں کسی قسم کے “جن بھوت” یا جادوگر سے مدد لی جاتی ہے۔ ریکی معالج اور ریکی لینے والے کا تعلق کسی بھی مذہب سے ہو سکتا ہے۔ اور ریکی لینے والے کا اس پر اعتقاد ہونا بھی ضروری نہیں۔ ریکی ہیلنگ کا کوئی بھی منفی اثر یا سائڈ ایفکٹ نہیں ہے۔ کیونکہ اس طریقہ کار میں کوئی بھی مادی چیز انسانی جسم کو باہر سے نہیں دی جا رہی ہوتی، بلکہ انسانی جسم کے توانائی کے توازن کو معمول پر لایا جاتا ہے۔

ڈاکٹر مکاؤ یسوئی نے ریکی کے پانچ اصول مرتب کئے ہیں

صرف آج کے دن، غصہ چھوڑ دیں۔

صرف آج کے دن، پریشانیاں بھول جائیں۔

صرف آج کے دن، ہر چیز اور ہر شخص کا شکریہ ادا کریں۔

صرف آج کے دن، اپنا کام دیانت داری سے کریں۔

صرف آج کے دن، ہر انسان اور جاندار پر مہربان رہیں۔

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں