ریکی ہیلنگ کی مدد سے وزن میں کمی

0
233
images (2)-319d1f8e

موجودہ جدید دور میں ہم فطرت سے دور زندگی گزار رہے ہیں۔ نیچر سے دوری کا نتیجہ صحت کی خرابی کی صورت میں سامنے آتا ہے۔ اکثر اوقات اس کا نتیجہ وزن کی زیادتی کی صورت میں نکلتا ہے اور ہر شخص صحت کی بہتری کے لیے اسے کنٹرول کرنے کی کوشش کرتا ہے۔

وزن کم کرنے کی کوشش میں آپ ورزش کرنے کی روٹین، ڈائٹنگ پلان اور دوائیں تک کے استعمال کی کوشش کر چکے ہوں گے۔ اکثر اوقات آپ نے محسوس کیا ہوگا کہ تنہا ڈائیٹنگ کام نہیں کر رہی، جیسا اسے کرنا چاہئے۔ بعض اوقات اثرات دیرپا ثابت نہیں ہوتے۔ یا ہوسکتا ہے کہ آپ مطلوبہ روٹین تادیر قائم نہ رکھ سکیں۔

 زیادہ تر ڈائیٹ اور ورزش کے پلان چند بنیادی وجوہات کی نشاندہی نہیں کر پاتے، جن کا تدارک کیا جانا ہمارے خیال میں ضروری ہے۔ اور ریکی اس میں کیسے معاون ہو سکتی ہے، مضمون میں ہم انہی نکات پر کچھ روشنی ڈالیں گے۔

سب سے پہلے، بنیادی وجہ کی نشاندہی کریں

آپ کی خوراک میں موجود کیلوریز کی مقدار جسم کو معمول کی سرگرمیاں جاری رکھنے کے لیے مطلوبہ مقدار سے زیادہ ہو سکتی ہیں۔

آپ وزن بڑھنے کے خوف سے ضرورت سے کم کھانا کھا رہے ہوں۔ کم مقدار میں کھانے سے آپ کا جسم غذا کو چربی کی صورت ذخیرہ کرنا شروع کر دیتا ہے۔

اکثر اوقات وزن میں اضافے کا بنیادی سبب ذہنی تناؤ، اضطراب کی کیفیت یا اردگرد موجود منفی قوت کا اثر لینا بھی ہوسکتا ہے۔

جسم کے اندر موجود انرجی بلاکیج بھی ایک سبب ہو سکتے ہیں۔

 اب حل کی طرف آتے ہیں۔ ان چیزوں پر توجہ دیں

مناسب ڈائیٹ پلان: اپنے ڈاکٹر یا ماہرِ غذائیت کے مشورے سے پلان ترتیب دیں۔ آپ کو وقفوں میں اور کم مقدار میں خوراک لینے کا مشورہ دیا جاسکتا ہے۔

نیند کی روٹین: سات سے آٹھ گھنٹے کی نیند ذہنی دباؤ سے نجات کے لیے ضروری ہے۔

ریکی ہیلنگ: ذہنی تناؤ اور انرجی بلاکیج کے لیے۔

ریکی ہیلنگ ذہنی تناؤ اور انرجی بلاکیج کو دور کرنے میں معاون ہے۔ اور ذاتی انرجی کو متوازن کرنے سے اہم کردار ادا کرسکتی ہے۔ اس سلسلے میں کچھ تجاویز یہ ہیں

اورا میں موجود منفی اثرات دور کر کے انرجی بلاکیج دور کرنے اور روٹ، سیکرال چکرا کی صفائی اور ہیلنگ کے لیے ریکی سیشن لیاجائے۔

سولر چکرا کی ریکی ہیلنگ۔ یہ چکرا آپ کی ذاتی توانائی، شناخت، قوّت ارادی وغیرہ سے منسوب ہے۔ اس چکرا کی ریکی ہیلنگ آپ کو ڈائیٹ اور ورزش کے پلان پر بہتر طریقے سے عمل پیرا ہونے کے ساتھ نظام انہضام کو بہتر بنانے میں بھی معاون ہے۔

آپ کے کھانے، پینے کی چیزوں کو ریکی ہیلنگ دی جائے۔ ایسا کرنے سے کھانے سے کسی بھی طرح کے منفی اثرات ختم ہو جاتے ہیں۔

ریکی سے انرجائزڈ پانی کا استعمال۔ یہ آپ کے جسم میں موجود مضر صحت کیمیکل کے نکلنے میں مدد دیتا ہے۔ آپ پانی میں لیموں کو بھی شامل کر سکتے ہیں۔

رات کے وقت ریکی ہیلنگ سیشن۔ یہ ذہنی تناؤ کو دور کر کے جسم میں انرجی کا بہاؤ بہتر بنانے میں مدد کرتا ہے۔ نیند کے پیٹرن میں بہتری بلآخر صحت کی بہتری کی طرف ایک قدم ہے۔ اس کے لیے آپ مراقبہ کی مشق کو بھی اپنا سکتے ہیں۔

ریکی ہیلنگ غیر صحت بخش کھانے کی عادتوں کی حوصلہ شکنی میں بھی مددگار ثابت ہوسکتی ہے۔

ایک صحت مند زندگی کے لیے گڈ لک 🙂

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں